23 دسمبر، 2015، 11:13 AM

پاکستان میں وہابی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام/ 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان میں وہابی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام/ 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر وہابی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر وہابی دہشت  گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے خفیہ اطلاع پر سخی سرور پولیس ڈیرہ غازی خان کے ہمراہ صبح سویرے وڈور کے علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گردی ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے ایک گاڑی، دستی بم اور پستول برآمد ہوئے۔پولیس نے مقابلے میں ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گردو ں کی شناخت کے لئے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈی جی خان منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گرد عید میلاد النبی (ص)  کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں یہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پولیس کی دوسری بڑی کارروائی ہے۔ دو ہفتے قبل بھی پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کر کے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم ساؤتھ ایشیا کے کمانڈر کو ہلاک کیا تھا جب کہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے تھے۔

News ID 1860505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha