19 فروری، 2017، 10:50 AM

پنجاب کے لیہ علاقہ میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک

پنجاب کے لیہ علاقہ میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے علاقے لیہ میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے آج ملتان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔ واضح رہے کہ 17 فروری کو سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر وہابی دہشت گردوں نےخودکش دھماکہ کرکے 100 سے زائد افراد کو جاں بحق اور 200 سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔ حملے کی ذمہ داری طالبان سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم الاحرار نے قبول کی تھی۔

News ID 1870554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha