13 دسمبر، 2015، 9:09 AM

بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

بھارتی وزیرمملکت برائے دفاع راؤ اندر جیت سنگھ نے اعتراف کیاہے کہ بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا ہے اور 2012سے اب تک400 سے زائد فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیرمملکت برائے دفاع راؤ اندر جیت سنگھ نے اعتراف کیاہے کہ بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا ہے اور 2012سے اب تک400 سے زائد فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی  وزیر مملکت برائے دفاع راﺅ اندرجیت سنگھ نے لوک سبھا میں اپنے تحریری بیان میں کہا کہ سال 2012 سے ابتک 413 فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔سالانہ 100 فوجیوں کے خودکشی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔ 2015 کے دوران 69 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔2012 کے دوران نیوی میں خودکشی کے 12 اور ائیر فورس میں  67 واقعات رپورٹ کئے گئے ۔خود کشیوں کی بڑی وجہ پیشہ  وارنہ خطرات،خاندانی ،گھریلو،ذاتی مسائل ،ذہنی تعمیر اور مالی مسائل ہیں۔

News ID 1860267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha