11 دسمبر، 2015، 4:15 PM

ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا

ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کا طے شدہ دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ھرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کا طے شدہ دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنے متنازع بیانات کے باعث مشہور ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے بات چیت کےلئے امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے بعد اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ مسلمانوں کی امریکہ آمد پر پابندی عائد کرنے کے بیان کے بعد سامنے آیا ۔ارب پتی ڈونالڈ ٹرمپ نے چند روز قبل امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پرمکمل پابندی ہونی چاہیے۔ٹرمپ کے اس بیان پر نہ صرف امریکہ بلکہ یورپ کے بھی کئی حلقوں اور رہنماﺅں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔اسرائیلی پارلیمان کے 37 یہودی اور عرب ارکان نے حکومت کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں اس سے ڈونالڈ ٹرمپ کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

News ID 1860229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha