مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے "کے سی این اے" نے کم جانگ اُن کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا پر اعتماد طریقے سے اپنی سالمیت کا دفاع کرنے کے لیے خود انحصاری کے تحت تیار کیے گئے جوہری بم اور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق کم نے یہ بیان پیانگ یانگ میں واقع ایک تاریخی فوجی مقام کے دورے کے موقع پر دیا۔ ہائیڈروجن بم، ایٹم بم کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوتا ہے کیونکہ اس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن نے عندیہ دیا ہے کہ ان کے ملک نے ہائیڈروجن بم بنا لیا ہے۔
News ID 1860217
آپ کا تبصرہ