9 دسمبر، 2015، 10:58 AM

روس اور چین کی شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت

روس اور چین کی شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت

امریکہ نے رواں ہفتے کے دوران شمالی کوریا کے بارے میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس طلب کرنے کی منصوبہ بندی شروع کی جس کی روس اور چین نے مخالف کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے رواں ہفتے کے دوران شمالی کوریا کے بارے میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس طلب کرنے کی منصوبہ بندی شروع کی جس کی روس اور چین نے مخالف کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ا س اجلاس کی روس اور چین نے مشترکہ طور پر مخالفت کی ہے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کے بارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری رپورٹ کو زیر بحث لایا جانا تھا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں شمالی کوریا میں سرزد ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دوسری عالمی جنگ سے قبل جرمنی کی نازی حکومت کے دور میں کیے جانے والے مظالم کے مساوی قرار دیا ہے۔ اِس رپورٹ پر جمعے کے دن سلامتی کونسل میں بحث کی جانے والی تھی۔ کونسل کو روس اور چین نے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

News ID 1860174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha