1 دسمبر، 2015، 8:04 PM

حزب اللہ کے سربراہ اور عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کی ملاقات

حزب اللہ کے سربراہ اور عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کی ملاقات

حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ اور عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے بیروت میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ اور عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے بیروت میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ سید حسن نصراللہ اور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بحران شام ، علاقے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی اکبر ولائتی نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ اور تکفیری گروہوں کا آخری دم تک مقابلہ کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ، حزب اللہ ، شام ، لبنان اور عراق کے عوام اور حکومتوں کی استقامت و پائیداری کے نتیجے میں علاقے کی صورتحال کافی حدتک تبدیل ہوگئی ہے۔ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سازشی عناصر کی سازشیں ناکام اور تکفیری دہشت گردوں کے مجرمانہ اقدامات کا خاتمہ ہو کے رہے گا۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس موقع پر علاقے کی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی اور اس حوالے سے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1859995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha