1 دسمبر، 2015، 3:43 PM

ترکی کی فرانس کو داعش کے خلاف اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت

ترکی کی فرانس کو داعش کے خلاف اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت

ترکی نے فرانس کو داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیاہے کہ ترکی نے فرانس کو داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دونوں ملکوں میں ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت فرانسیسی جنگی طیارے نہ صرف ترکی کی فضائی حدود استعمال کر سکیں گے بلکہ ہنگامی حالات میں ترکی کی انسرلک ایئربیس بھی استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ معاہدے میں ترکی اس بات پر بھی متفق ہو گیا ہے کہ وہ اپنے ساحلی شہر تسوکو کے ذریعے فرانس کو جنگی سازوسامان کی نقل و حمل کی بھی اجازت دے گا۔ واضح رہے کہ یہ معاہدہ ترکی اور فرانس کے فوجی حکام کے مابین طے پایا ہے۔

News ID 1859977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha