25 نومبر، 2015، 6:02 PM

امریکہ کو داعش سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں، امریکی حکام

امریکہ کو داعش سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں، امریکی حکام

امریکی صدر براک اوبامہ کی قومی سلامتی ٹیم کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو داعش سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوبامہ کی قومی سلامتی ٹیم کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو داعش سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں  ہے۔ امریکی صدر براک اوبامہ نے ہنگامی طور پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا اور اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے اراکین سے ملاقات کی جس میں پیرس حملوں کے بعد کی صورت حال اور ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں عراق اور شام میں داعش کے خلاف اتحادی افواج کی فضائی کارروائیاں تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ اوبامہ کی قومی سلامتی ٹیم نے انھیں بتایا کہ فی الحال ملک کو داعش سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے جب کہ صدر اوباما نے قومی سلامتی کے حکام کو ہدایت کی کہ داعش کو تباہ کرنے کے لئے کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور اتحادیوں کے ساتھ انٹیلی جنس آپریشن کو بڑھایا جائے.

News ID 1859843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha