24 نومبر، 2015، 4:00 PM

برطانیہ میں پیرس طرز کے حملوں کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری

برطانیہ میں پیرس طرز کے حملوں کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری

پیرس حملوں کے بعد برطانیہ میں بھی اسی طرز کے حملوں کے خدشہ کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد برطانیہ میں بھی اسی طرز کے حملوں کے خدشہ کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کے بعد پیرس طرز کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی سروسز کو انتہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق القاعدہ کے حامی شمالی افریقا سے برطانیہ میں دہشت گردی کرسکتے ہیں اس لیے آرمی، ایم 15 اور دیگر سیکورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم ڈیود کیمرون نے 10 ہزار فوجیوں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے جو کسی بھی دہشت گردی کے دوران برطانوی شہروں کی سڑکوں پر تعینات کیے جا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نئے سیکیورٹی منصوبے کا حصہ ہیں جو دہشت گردی کے حملوں کے خدشے کے باعث بنایا گیا ہے جب کہ دفاعی بجٹ میں بھی 12 ارب پاونڈز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

News ID 1859813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha