مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں گیس صادر کرنے والے 9 ممالک کے تیسرے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گیس صادر کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین، بولیویہ کے صدر ونزوئلا کے صدر ، عراق کے صدر، ترکمنستان کے صدر نائیجیریا کے صدر گينہ استوائی کے صدر اور الجزائر کے وزير اعظم موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے مہمان صدور اور وزراء اعظم کا خیر مقدم کیا گیس صادر کرنے والے ممالک کا سربراہی اجلاس دو دن تک جاری رہےگا۔
آپ کا تبصرہ