21 نومبر، 2015، 10:08 PM

یمنی فوج کےسعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں میں میزائل حملے جاری

یمنی فوج کےسعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں میں میزائل حملے جاری

یمنی فورسز اور رضاکار دستوں نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  یمنی فورسز اور رضاکار دستوں نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقے نجران اور جیزان میں فوجی ٹھکانوں  پر اپنے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کی فوج کو زبردست جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق نجران میں السدیس فوجی مرکز پر یمنی فورسز نے متعدد راکٹ اور میزائل فائر کئے ہیں۔ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بھی یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1859751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha