مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ ننگرہار کے صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ ضلع بحسود میں کیا گیا جہاں جنگجو کسی دوسری جگہ منتقل ہورہے تھے تاہم انھوں نے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز صوبے میں ڈرون حملے میں طالبان کے فرضی ضلعی گورنر سمیت13جنگجو مارے گئے تھے۔ ڈرون حملہ ضلع کھوگیانی میں کیاگیا جس میں ضلعی فرضی گورنرنوراحمد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں سفرکررہا تھا۔
دوسری طرف پاکستانی سرحد کے قریب واقع شہرجلال آباد میں یونیورسٹی کے طلبہ کی طرف سے داعش کے حق میں نعرے لگانے پر27 طلبہ کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ