4 دسمبر، 2016، 8:05 AM

افغان طالبان نے یونیورسٹی کے طالبعلم کو پھانسی دیدی

افغان طالبان نے یونیورسٹی کے طالبعلم کو پھانسی دیدی

افغانستان کے صوبے وردک کے گورنر کے ترجمان کے مطابق کابل پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں چوتھے سال کے طالبعلم فیض الرحمان کو وردک جاتے ہوئے طالبان نے طالبان انٹیلی جنس رہنما کے قتل کے الزام میں پکڑکر پھانسی دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے وردک کے گورنر کے ترجمان کے مطابق کابل پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں چوتھے سال کے طالبعلم فیض الرحمان کو وردک جاتے ہوئے طالبان نے طالبان انٹیلی جنس رہنما کے قتل کے الزام میں پکڑکر پھانسی دیدی ہے۔
مقامی بااثر افراد نے فیض الرحمان کی بازیابی کی کوششیں کیں، جو ناکام رہیں تھیں۔ طالبان نے جمعہ کو فیض الرحمان کو سرعام پھانسی دیدی ہے۔
افغان وزارت داخلہ نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو پکڑنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News ID 1868754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha