19 نومبر، 2015، 4:39 PM

داعش نے کیمیائی ہتھیار بنانے اور استعمال کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی، اوز مچو

داعش نے کیمیائی ہتھیار بنانے اور استعمال کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی، اوز مچو

کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے نگران ادارے کے سربراہ احمد اوز مچو نے کہا ہے کہ داعش نے کیمیائی ہتھیار بنانے اوراستعمال کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے نگران ادارے کے سربراہ احمد اوز مچو نے کہا ہے کہ داعش نے کیمیائی ہتھیار بنانے اوراستعمال کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش افغانستان میں دوسرے گروپس کے ساتھ ملکرکیمیائی ہتھیاربناناچاہتی ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ داعش حال ہی میں اس قابل ہوئی ہے کہ سلفر مسٹرڈ کو کیمیائی ہتھیارمیں بدلے اور داعش سلفرمسٹرڈکو مارٹرزکے ذریعے استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

News ID 1859689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha