17 نومبر، 2015، 2:11 PM

راہول گاندھی کی بھارتی شہریت منسوخ کی جائے، بی جے پی رہنما

راہول گاندھی کی بھارتی شہریت منسوخ کی جائے، بی جے پی رہنما

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو برطانوی شہری قرار دیتے ہوئے حکومت سے ان کی بھارتی شہریت اور لوک سبھا کی رکنیت واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے کانگریس  کے نائب صدر راہول گاندھی کو برطانوی شہری قرار دیتے ہوئے حکومت سے ان کی بھارتی شہریت اور لوک سبھا کی رکنیت واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سبرامنیم سوامی کا کہنا تھا کہ برطانوی کمپنی کی جانب سے ملنے والے کچھ دستاویزات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ راہول گاندھی برطانیہ کے شہری ہیں جب کہ جن دستاویزات میں راہول گاندھی کے برطانوی شہری ہونے کے ثبوت ہیں ان کی نقول اب بھی موجود ہیں۔ بی جے پی رہنما نے کہا کہ اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں راہول گاندھی کی جانب سے آئینی شقوں کی خلاف ورزی کے بارے میں بتایا ہے اور وزیراعظم سے راہول گاندھی کی بھارتی شہرت منسوخ کرنے اور لوک سبھا کی رکنیت بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب کانگریس نے بی جے پی رہنما کی طرف سے راہول گاندھی سے متعلق مؤقف کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

News ID 1859643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha