مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس دو چینل اور اروپ چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ بیشک شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شامی حکومت کوقوی اور مضبوط ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ شام کی قسمت کا فیصلہ شامی عوام کے ہاتھ میں ہے اور شامی حکومت جتنی مضبوط ہوگی اتنا ہی وہ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرےگی۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ شام میں پہلا مسئلہ دہشت گردوں کا خاتمہ اور انھیں شام سے باہر کرنا ہے شام کا مسئلہ کسی شخص یا ذات کا مسئلہ نہیں بلکہ دہشت گردوں کا مسئلہ ہے جنھوں نے شامی عوام کے امن و سکون کو سلب کرلیا ہے اور جو شام میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
صدر حسن روحانی نےمسئلہ فلسطین کےحل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف آزاد انتخابات اور آوارہ فلسطینیوں کی وطن واپسی کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
صدر حسن روحانی نے امریکہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی حکومت کی سیاست اور پالیسیوں کے خلاف ہیں ہم امریکی حکومت کے مخالف ہیں امریکی عوام کے خلاف نہیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ