11 نومبر، 2015، 3:44 PM

پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے، افغان صدر

پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے، افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کیلیے پاکستان کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کیلیے پاکستان کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ گزشتہ روز ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی سے گزشتہ روز  چین کے نمائندہ خصوصی  برائے پاکستان و افغانستان ڈینگ ژن  نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پائیدار امن افغانستان کی بنیادی ضرورت ہے، دہشت گردی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کیلیے مشترکہ چیلنج ہے۔ دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کیلیے دونوں ملکوں کو مل کر خلوص نیت سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی، ملاقات میں ڈینگ ژن  نے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

News ID 1859508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha