6 مارچ، 2016، 12:22 PM

چین نے 2016 کو اقتصادی جنگ کا سال قراردیا

چین نے 2016 کو اقتصادی جنگ کا سال قراردیا

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے2016 کیلیے ملک کی ترقی کی شرح کو 6.5 سے 7.00 فیصد کے درمیان رکھتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2016 اقتصادی جد و جہد اور جنگ کا سال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے2016 کیلیے ملک کی ترقی کی شرح کو 6.5 سے 7.00 فیصد کے درمیان رکھتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2016 اقتصادی جد و جہد اور جنگ کا سال ہے۔چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کے افتتاحی خطاب میں اس کا اعلان کرتے ہوئے خبردار بھی کیا کہ آگے ایک ’’مشکل جنگ‘‘ درپیش ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں جاری سالانہ اجلاس میں ملک کے معاشی اور سیاسی ایجنڈے طے ہوتے ہیں۔ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چینی معیشت سست روی کا شکار ہے اور ملک بھاری صنعت اور مینوفیکچرنگ پر ضرورت سے زیادہ انحصار سے نکل رہا ہے۔ اس کانفرنس میں پارٹی کانگریس ایک 5سالہ منصوبے کو منظور کر سکتی ہے۔ لی نے گزشتہ روز مندوبین سے کہا کہ چین کو اپنی ترقی میں رواں سال زیادہ سخت مسائل اور چیلنجز کا سامنا رہے گا اس لیے ہمیں ایک مشکل جنگ سے لڑنے کیلیے پوری طرح تیار رہنا چاہیے۔ گزشتہ سال چین میں ترقی کی شرح کا ہدف 7.00 فیصد رکھا گیا تھا لیکن حقیقی ترقی 6.9 فیصد ہی ہو سکی اور یہ گزشتہ 25 سال میں سب سے کم ہے۔ وویر اعظم نے کہا مہنگائی میں 3 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد کے اندر رہے گی۔

News ID 1862332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha