11 نومبر، 2015، 12:25 AM

جان کیری، تیونس، آسٹریا اور ترکی کا دورہ کریں گے

جان کیری، تیونس، آسٹریا اور ترکی کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری 13 نومبر سے تیونس،آسٹریا اور ترکی کا دورہ شروع کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری 13 نومبر سے تیونس،آسٹریا اور ترکی کا دورہ شروع کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جان کیری اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پہلے تیونس جائیں گے جہاں وہ دوسرے امریکہ تیونس اسٹراٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے اور حکومتی اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد جان کیری آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جائیں گے جہاں وہ شام میں جاری بحران پربات چیت کریں گے، واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ویان میں شام پر دو اہم اجلاس ہوچکے ہیں اب یہ تیسرا جلاس ہوگا جس میں اہم امور پر بات چیت ہوگی۔ ویانا سے جان کیری ترکی جائیں گے جہاں وہ جی 20 سربراہان کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے آنے والے صدر اوباما کے وفد میں شامل ہوجائیں گے۔

 

News ID 1859493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha