29 اکتوبر، 2015، 2:07 AM

جان کیری پانچ وسطی ایشیائی ریاستوں کا دورہ کریں گے

جان کیری پانچ وسطی ایشیائی ریاستوں کا دورہ کریں گے

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری پہلی مرتبہ پانچ وسطی ایشیائی ریاستوں کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری پہلی مرتبہ پانچ وسطی ایشیائی ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ جمعہ کو آسٹریا میں شام کے بحران پر بات چیت کرنے کے بعد جان کیری قرقیزستان، ازبکستان، تاجکستان، قزاقستان اور ترکمنستان کا دورہ کریں گے۔ جان کربی کے مطابق وہ 3 نومبر کو واپس لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی امریکی وزیر خارجہ کا پانچوں وسطی ایشیائی ریاستوں کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جان کیری کے لئے اہم سیاسی دن ازبک دارالحکومت سمرقند میں ہو گا جہاں وہ پانچوں ریاستوں کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔ آستانہ میں جان کیری امریکا قزاقستان کے چوتھے اسٹراٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

News ID 1859193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha