4 نومبر، 2015، 3:17 PM

فرانس کے صدر کی چینی صدر کے ساتھ ملاقات

فرانس کے صدر کی چینی صدر کے ساتھ ملاقات

بیجنگ میں چینی صدر شی چن پنگ اور فرانسیسی صدر فرا نسس آلنڈے کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ چین اور فرانس نے عالمی ماحولیات کی بہتری، تخفیف اور مستحکم ترقی کے حوالے سے اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیجنگ میں چینی صدر شی چن پنگ اور فرانسیسی صدر فرا نسس آلنڈے کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ چین اور فرانس نے عالمی ماحولیات کی بہتری، تخفیف اور مستحکم ترقی کے حوالے سے اتفاق کیا ہے۔ دو نوں ممالک پیرس میں ہونے والی ما حولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ سر براہ کانفرنس کیلئے تعاون حاصل کرنےکی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اعلامیہ میں دونوں ممالک نے پیرس معاہدہ کے تحت اعتماد اور بھروسہ قائم کر نے کیلئے بہترین شفاف نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ فرانس دسمبر میں ماحولیات کے حوالے سے سربراہ اجلاس کی میزبانی کریگا جس کے نتا ئج کو ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جانے پر قانونی حیثیت حاصل ہونے کی توقع ہے۔ فرانسیسی صدر ان دنوں چین کے دورے پر ہیں تا کہ پیرس میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر ہونے والے معا ہدے سے متعلق تعاون حاصل کیا جا سکے۔

News ID 1859338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha