مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اور اْن کے جنوبی کوریائی ہم منصب نے شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کو برداشت نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سیول میں پیر کو سالانہ سکیورٹی اجلاس کے موقع پر امریکہ اور جنوبی کوریا کے مابین جاری دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور دونوں اتحادی ممالک نے اس امر کا اعادہ کیا کہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن اور سیول مل کر شمالی کوریا کا مقابلہ کریں گے۔ بعدازاں کارٹر نے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ دونوں اہلکاروں نے مذاکرات میں شمالی کوریا کی طرف سے جوہری ہتھیاروں، بیلیسٹک میزائل، سائبر اور روایتی فوجی خطرات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکی اور جنوبی کوریائی وزرائے دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جارحیت اور اشتعال انگیزی جزیرہ نما کوریا ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ امریکی وزیردفاع اس موقع پر شمالی کوریا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا جوہری پروگرام ترک کرکے جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے۔
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اور اْن کے جنوبی کوریائی ہم منصب نے شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کو برداشت نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1859307
آپ کا تبصرہ