2 نومبر، 2015، 9:19 PM

دنیا ترکی کے انتخابی نتائج کا احترام کرے، اردوغان

دنیا ترکی کے انتخابی نتائج کا احترام کرے، اردوغان

ترکی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد طیب اردگان نے اپنے ای میل پیغام میں کہا ہے کہ عوام نے ان کی جماعت کو ووٹ دے کر اور بھاری اکثریت سے جتواکر ملک میں استحکام اور اعتماد کی ایک نئی فضا قائم کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد طیب اردگان نے اپنے ای میل پیغام میں کہا ہے کہ عوام نے ان کی جماعت کو ووٹ دے کر اور بھاری اکثریت سے جتواکر ملک میں استحکام اور اعتماد کی ایک نئی فضا قائم کی ہے۔ ترک صدر نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کے نتائج کا احترام کرے۔ انہوں نے کرد لیبر پارٹی کو پیغام دیا کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرے کیونکہ تشدد، اور خون خرابہ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے اصولوں کے تحت باہمی بقا کیلئے زہرقاتل ہیں۔ خیال رہے کہ ترکی کی موجودہ حکومت ملک کے جنوب مشرق کے کرد اکثریتی علاقوں میں کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے خلاف باقاعدہ حالت جنگ میں ہے۔ رواں سال جولائی میں حکومت اور لیبر پارٹی کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے کے بعد ترک فوج کرد جنگجوﺅں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1859303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha