1 نومبر، 2015، 6:03 PM

علاقائی مسائل کے بارے میں امریکہ سے مذاکرات بے معنی اور بے سود

علاقائی مسائل کے بارے میں امریکہ سے مذاکرات بے معنی اور بے سود

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت للہ العظمی خامنہ ای نے وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ملاقات میں علاقہ میں امریکہ کے اہداف اور ایران کے اہداف میں 180 درجہ تفاوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: علاقہ کےمسائل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات بے معنی اور بے سود ہیں۔

مہر خبررساں  ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت للہ العظمی خامنہ ای نے وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ملاقات میں علاقہ میں امریکہ کے اہداف اور ایران کے اہداف میں 180 درجہ تفاوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: علاقہ کےمسائل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ  مذاکرات بے معنی اور بے سود ہیں۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے علاقہ میں پائدار امن کے سلسلے میں ایران کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران نے شام ، یمن اور بحرین کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں منطقی اور مضبوط راہ حل پیش کیا  جبکہ امریکہ علاقہ میں عدم استحکام پیدا کرنے کی پالسی پر گامزن ہےجبکہ علاقہ میں امریکہ کے اہداف اور ایران کے اہداف میں 180 درجہ تفاوت پایا جاتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کی خارجہ پالیسی اسلامی اور انقلابی اصولوں پر مبنی ہے اور دوسرے ممالک کی طرح ایران کی خارجہ پالیسی بھی ملکی اور قومی مفادات پراستوار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا : امریکہ علاقہ میں  جاری بحران اور علاقائی مشکلات کا اصلی سبب ہے اور وہ مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے اسلامی ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور اسرائیل مخالف اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

News ID 1859267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha