مہر خبررساں ایجنسی نے سحر ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے فضائی حملے میں گیارہ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر حیدان کی آل کرید کالونی میں سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں بچوں اور عورتوں سمیت ایک ہی گھر کے گیارہ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو ئے ہیں۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ کے صارہ علاقے میں ایک اسکول اور اسپتال کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے میں زیدیہ ، قاوص، الخوخہ اور منیارہ علاقوں پر بھی بمباری کی۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے کے بہانے اور اس ملک پر اپنی حکمرانی جاری رکھنے کے لئے گذشتہ چھبیس مارچ سے یمن پر حملہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں اس ملک کی بنیادی تنصیبات، اسپتال، اسکول، رہائشی مکانات تباہ ہونے کے ساتھ ہی ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔
یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے فضائی حملے میں گیارہ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1859073
آپ کا تبصرہ