16 اکتوبر، 2015، 1:17 AM

ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے

ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے اعلان کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔ اس نے کہا کہ ایران نے ایٹمی تنصیبات کی نگرانی کے لئے ضروری امکانات ایٹمی ایجنسی کو فراہم کئے ہیں۔

بیان کے مطابق ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے۔ نقشہ راہ کے مطابق ایٹمی ایجنسی دسمبر کے اواسط تک  اپنی نہائی رپورٹ ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کو پیش کرےگی۔

ایران نے گروپ 1+5 کے ساتھ معاہدے کے ساتھ  ساتھ ،بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ بھی ایک نقشہ راہ پر اتفاق کیا تھا جس کے مطابق ایران جمعرات تک ایٹمی ایجنسی کے ساتھ بھر پور تعاون کرےگا جس کی روشنی میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اپنی رپورٹ تیار کرکے بورڈ آف گورنرز میں پیش کرےگی۔

News ID 1858894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha