مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے شامی فورسز نے حلب،درعا اور القنیطرہ میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کی ہے۔
شامی فورسز نے حلب کے شمال مشرق میں النعام بلندی پر قبضہ کرلیا ہے۔ شامی ذرائع کے مطابق شامی فوج کی کارروائی کے بعد دہشت گرد دوسرے علاقوں کی طرف فرار کررہے ہیں۔ شامی فوج نے درعا میں بھی دہشت گردوں کا کافی حد تک صفایا کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ