14 اکتوبر، 2015، 1:40 AM

مغربی ممالک کو دہشت گردی کے خلاف تعاون کرنا چاہیے

مغربی ممالک کو دہشت گردی کے خلاف تعاون کرنا چاہیے

روس کے صدر پوتین نے مغربی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا تعاون کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر پوتین نے سی  این بی سی کے ساتھ گفتگو میں مغربی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا تعاون کریں۔ روسی صدر نے کہا کہ ہمارے اس سوال کا جواب مغربی ممالک نے نہیں دیا کہ ہمیں شام میں کس جگہ بمباری کرنی ہےاور کس جگہ بمباری نہیں کرنی چاہیے۔ روسی صدر نے کہا کہ ہمیں شام کی رہبری کے تنازعہ میں نہیں پڑنا ہے شام کا ایک رہبر ہے اور وہ شام کے عوام ہیں اور شامی عوام کے دامن کو ہمیں دہشت گردوں کے خونخوار چنگل سے چھڑانا ہے، ہمیں مشترکہ دشمن کا سامنا ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم مشترکہ دشمن کا ملکر مقابلہ کریں۔ واضح رہے کہ روس نے 30 ستمبر سے شامی حکومت کی اجازت سے شام میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے جو اب تک بڑی کامیاب رہی ہے روسی کارروائی کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کے بعد امریکہ اور اس کے عرب اتحادی ممالک میں کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے تھے لیکن روسی کارروائی کے بعد  شام کے بارے میں ان کے شوم منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔

News ID 1858844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha