10 اکتوبر، 2015، 2:01 AM

شام میں روسی فضائیہ نے داعش کی زیر زمین پناہ گاہوں کو تباہ کردیا

شام میں روسی فضائیہ نے داعش کی زیر زمین پناہ گاہوں کو تباہ کردیا

روس کی فضائیہ نے شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی زیر زمین پناہ گاہوں اور جنگل میں ایک خفیہ اڈے کو تباہ کر دیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی فضائیہ نے شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی زیر زمین پناہ گاہوں اور جنگل میں ایک خفیہ اڈے کو تباہ کر دیا ہے ۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ شام میں  داعش کی زیر زمین پناہ گاہیں صوبہ لاذقیہ کے شمال مغربی علاقے میں سلمیٰ بستی کے قریب واقع تھیں۔
 داعش دہشت گردوں کےاڈوں کی تباہی کے لئے ایسے بم استعمال کئے گئے جو کنکریٹ کی دیواروں کو تباہ کرنے کے قابل ہیں جبکہ جنگل میں واقع خفیہ اڈے کو ایس یو 25 جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔
 روسی ترجمان نے مغرب کے روسی فضائیہ کے آپریشن کے غیرمؤثرہو نے کے دعوی کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی زیر قیادت اتحاد ایک سال سے شام میں داعش کے خلاف سرگرم عمل ہونے کے باوجود کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔

News ID 1858740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha