مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ایران میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران میں نماز عید الاضحی آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی۔ ایران کے تمام شہروں اور دیہاتوں عید الاضحی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ، آسٹریلیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا، ملائشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ میں بھی آج مسلمان عید منا رہے ہیں۔
![ایران اور خلیجی ممالک میں عید الاضحی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے ایران اور خلیجی ممالک میں عید الاضحی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے](https://media.mehrnews.com/d/2015/09/24/3/1844399.jpg?ts=1486462047399)
اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
News ID 1858372
آپ کا تبصرہ