16 ستمبر، 2015، 12:59 AM

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوجی ہلاک

 لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوجی ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں فائرنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں فائرنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔پاکستانی  فوج کے شعبہ ابلاغ عامی ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی جاں بحق ہوگیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فائرنگ کا جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ہلاک ہونے والے سپاہی کا نام شمس ہے اور وہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں تحصیل گوپس کے گاؤں شنگلوٹ کا رہائشی ہے۔

News ID 1858166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha