9 مارچ، 2017، 11:05 AM

لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی خاتون زخمی

لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی خاتون زخمی

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے بھمبر کے مقام بروہ میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد ہندوستانی فوج نے فائرنگ روک دی۔ واضح  رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی پاکستان کے زیر انتظآم کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بھارتی فوج کی  فائرنگ سے 4 خواتین زخمی ہوئی تھیں۔

News ID 1870961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha