مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کےاہم کمانڈر سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کیخلاف ڈورن کارروائی افغانستان کے علاقے لال پورہ میں کئی گئی۔
اطلاعات کے مطابق ڈورن حملہ ایک گاڑی پر کیا گیا ،جس میں سوار طالبان کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔افغان طالبان نے تاحال واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
آپ کا تبصرہ