9 ستمبر، 2015، 12:40 PM

روس کو یونان کے راستے شامی مہاجرین کیلئے امداد پہنچانے کی اجازت

روس کو یونان کے راستے شامی مہاجرین کیلئے امداد پہنچانے کی اجازت

یورپی ممالک نے روس کو یونان کے راستے شامی مہاجرین کیلئے امداد پہنچانے کی اجازت دے دی ہےجبکہ امریکہ نے یونان سے روسی جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک نے روس کو یونان کے راستے شامی مہاجرین کیلئے امداد پہنچانے کی اجازت دے دی ہےجبکہ امریکہ نے یونان سے روسی جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق روس نے شام میں امدادی سامان پہنچانے کیلئے یکم سے چوبیس ستمبر تک پروازیں چلانے کیلئے یونانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی جس پر امریکی سفارت خانے کی طرف سے باقاعدہ درخواست کی گئی تھی کہ روس کو اجازت نہ دی جائے۔ تاہم یونان نے امریکی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے روس کو امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دے دی۔ یورپی ممالک کے مطابق امریکہ روس کے ساتھ موجود اختلافات کو شامی مہاجرین کے معاملے میں استعمال نہ کرے۔

News ID 1858012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha