22 اگست، 2015، 1:19 PM

سعودیہ کا ایران کے ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کے لئے 6ملین ڈالر کا خرچہ

سعودیہ کا ایران کے ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کے لئے 6ملین ڈالر کا خرچہ

امریکہ کی ایک آنلائن سائٹ نے فاش کیا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان معاہدے کو ناکام بنانے کے لئے سعودی عرب نے 6 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں سعودی عرب اور اسرائیل دونوں اب بھی امریکی کانگرس کے نمائندوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے انٹر سپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ایک آنلائن سائٹ نے فاش کیا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان معاہدے کو ناکام بنانے کے لئے سعودی عرب نے 6 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں سعودی عرب اور اسرائیل دونوں اب بھی امریکی کانگرس کے نمائندوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مذکورہ سائٹ کے مطابق امریکی خلاق سکیورٹی کے نام سے موسوم ایک گروپ نے امریکہ کے اندر ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر پروپیگںڈہ شروع کررکھا ہے اور اس پروپیگنڈہ کا مقصد صرف یہ ہے کہ امریکی کانکرس کے نمائندے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان معاہدے کے خلاف رائے دیں۔ اس پروپیگنڈے کے پيجھے ریپبلکن پارٹی کے سییٹر نورم کلمن ہیں جو امریکہ میں سعودی عرب لابی کے اہم رکن ہیں اور ایران کے خلاف پروپیگنڈے کا پورا خرچہ سعودی عرب ادا کررہا ہے اس سلسلے میں اب تک 6 ملین ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں۔

News ID 1857572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha