6 اگست، 2015، 1:09 PM

راولپنڈی میں سیشن جج کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

راولپنڈی میں سیشن جج کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

پاکستان کے شہرراولپنڈی میں گذشتہ روز فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی کے قتل کی ذمہ داری پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے قبول کرلی ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرراولپنڈی میں گذشتہ روز فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی کے قتل کی ذمہ داری پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے قبول کرلی ہے. ٹی ٹی پی کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک ای میل بیان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا.گذشتہ روز ابتدائی طور پر حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود میں ججز کالونی میں رہائش پذیر ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا.

پولیس کے مطابق  بدھ کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب جسٹس طاہر خان نیازی کی اہلیہ نے ڈور بیل بجنے پر دروازہ کھولا تو وہاں ایک اجنبی شخص کو موجود پایا جو زبردستی گھر میں داخل ہوا اور ان سے موبائل فون لے لیا، جب جسٹس نیازی اپنی اہلیہ کی مدد کو آئے تو گھر میں داخل ہونے والے ایک دوسرے ملزم نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے.جسٹس نیازی کو فوری طور پر قریبی بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے.دونوں ملزمان، اپنے تیسرے ساتھی جو گھر کے باہر موٹر سائیکل پر انتظار کررہا تھا، کے ہمراہ جائے وقوع سے فرار ہوگئے. پاکستان میں سرگرم طالبان دہشت گردوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News ID 1857167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha