مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار گارڈین کے ساتھ گفتگو میں ایک مغربی اہلکار نے فاش کیا ہے کہ ترکی اور داعش دہشت گرد تنظیم کے درمیان گہرے تجارتی تعلقات قائم ہیں اور ترکی دہشت گردوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر تجارتی اور اقتصادی فائدہ اٹھا رہا ہے۔ مغربی اہلکار کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم کے اعلی کامنڈر سے ایسی دستاویزات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور ترکی کے درمیان بڑے پیمانے پر تجارتی تعلقات قائم ہیں اور داعش دہشت گرد تنظیم عراق اور شام کا تیل ترکی کو سستے داموں میں فروخت کررہی ہے۔ مغربی اہلکار کے مطابق یہ دستاویزات تیونس میں داعش کے اہم رہنما ابو سیاف کے گھر سے ملی ہیں۔اسی تجارتی تعلقات کی بنا پر ترکی داعش دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر مدد کررہا ہے۔
برطانوی اخبار گارڈین کے ساتھ گفتگو میں ایک مغربی اہلکار نے فاش کیا ہے کہ ترکی اور داعش دہشت گرد تنظیم کے درمیان گہرے تجارتی تعلقات قائم ہیں اور ترکی دہشت گردوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر تجارتی اور اقتصادی فائدہ اٹھا رہا ہے۔
News ID 1856939
آپ کا تبصرہ