مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے عراق میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی اتحاد پر تاکید کی ہے۔ بان کی مون نے سکیورٹی کونسل میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے بعض شہروں میں داعش کو شکست دینے میں وقت لگےگا۔ بان کی مون نے عراقی حکومت پر زوردیا کہ وہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے مقامی اداروں اور افراد سے بھر پور استفادہ کرے۔ بان کی مون کا کہنا ہے کہ قومی اتحاد کے ذریعہ عراق کی داعش پر کامیابی یقینی ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ داعش کا زوال یقینی ہے لیکن اس میں ابھی وقت لگےگا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے عراق میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی اتحاد پر تاکید کی ہے۔
News ID 1856814
آپ کا تبصرہ