19 جنوری، 2016، 6:04 PM

داعش نے عراق میں تقریباً 3500 لوگوں کو غلام بنا رکھا ہے

داعش نے عراق میں تقریباً 3500 لوگوں کو غلام بنا رکھا ہے

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق میں تقریباً 3500 لوگوں کو غلام بنا رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق میں تقریباً 3500 لوگوں کو غلام بنا رکھا ہے۔ منگل کو یو این کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام اور عراق کے وسیع و عریض حصوں پر قابض دہشت گرد گروپ نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی۔ ’ان خلاف ورزیوں میں سے اکثر کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے مترادف قرار دیا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے عراق اور یو این انسانی حقوق کے دفتر کا اندازہ ہے کہ اِس وقت داعش کے ہاتھوں غلام بننے والوں میں اکثریت ایزدی برادری کی خواتین اور بچوں کی ہے۔ جنیوا میں جاری ہونے والی اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ غلاموں میں دوسرے نسلی اور مذہبی اقلیتی برادریوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔

News ID 1861186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha