8 جولائی، 2015، 3:49 PM

غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد لاپتہ

غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد لاپتہ

ترکی اور یونان کے درمیان بحیرہ ایجیئن میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد لاپتہ ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی اور یونان کے درمیان بحیرہ ایجیئن میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد لاپتہ ہوگئےہیں۔ یونان کی سمندری امور کی وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق بحیرہ ایجیئن میں ڈوبنے والی کشتی پر 33 سے 37 افراد سوار تھے، جن میں سے 16 افراد کو ترکی کے امدادی کارکنون کے تعاون سے بچا لیا گیا ہے تاہم اب بھی 17 سے 21 لاپتا لوگوں کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

News ID 1856450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha