3 جولائی، 2015، 12:38 AM

امریکہ نے جرمن چانسلر کے علاوہ دیگر وزرا کی بھی جاسوسی کی

امریکہ نے جرمن چانسلر کے علاوہ دیگر وزرا کی بھی جاسوسی کی

ویکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے قومی سلامتی ادارے این ایس اے نے جرمن چانسلر کے علاوہ دیگر وزرا کی بھی جاسوسی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے قومی سلامتی ادارے این ایس اے نے جرمن چانسلر کے علاوہ دیگر وزرا کی بھی جاسوسی کی۔ذرائع کے مطابق ویکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ  کے قومی سلامتی ادارے این ایس اے نے جرمن حکومت کی تجارتی اورمالیاتی پالیسیوں پربھی مسلسل نظررکھی ہوئی تھی، ویکی لیکس کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں جرمنی کی چانسلرانگلا مرکل کی 2011 میں ایک ایسی فون کال کا بھی ذکر ہے جس میں انہوں نے یونان کے مالی بحران پراپنے خیالات کا اظہارکیا تھا تاہم جرمن حکومت ابھی کسی بھی قسم کے رد عمل سے پہلے جاسوسی کی خبروں کا جائزہ لے رہی ہے۔واضح رہے کہ فرانس نے امریکہ کے قومی سلامتی کے ادارے کی جانب سے اپنے 3 صدور کی جاسوسی کو ناقابل قبول قراردے دیا ہے جبکہ امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی جرمن چانسلر سمیت 34 عالمی رہنماؤں کی بھی نگرانی کرتی رہی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ کو اپنے اتحادیوں پر بھی اعتماد نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کی جاسوسی بھی کرتا ہے۔

News ID 1856312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha