مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویکی لیکس نے سعودی عرب کی مسلمان ممالک کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کا راز فاش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب نے 2012 میں شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی ناکام کوشش کی اور سعودی عرب شام میں داعش دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے اس کام کے لئے ترکی، قطر اور سعودی عرب کے فوجیوں کی ایک ٹیم تشکیل دی جنھیں دہشت گردوں کی تربیت اور شامی حکومت گرانے کا کام سوپا گیا۔ قطر، ترکی اور سعودی عرب کے فوجیوں نے شام میں آزاد سیرین فورس قائم کی اور ان کی تربیت کا ترکی اور اردن میں آغاز کیا 2012 میں شامی حکومت کے خلاف شدید مسلح جد وجہد شروع ہوئی جسے شامی حکومت نے عوامی مدد سے ناکام بنادیا۔
ویکی لیکس نے سعودی عرب کی مسلمان ممالک کے خلاف معاندانہ پالیسیوں اور بھیانک جرائم کاپردہ فاش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب نے 2012 میں شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی ناکام کوشش کی اور سعودی عرب شام میں داعش دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہا ہے۔
News ID 1856098
آپ کا تبصرہ