مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران طالبان دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 6 حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ 21 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جس کے بعد اس کے 6 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر گھس گئے۔ حملے کے وقت افغان پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا۔ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ بھی لگ گئی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے تمام اراکین کو بحفاظت باہر نکالا۔سکیورٹی حکام کے مطابق پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے 6 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے ساتھیوں نے پارلیمنٹ پر اس وقت حملہ کیا جب وزیردفاع کو ایوان میں متعارف کرایا جا رہا تھا۔
افغان پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران طالبان دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 6 حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 21 افراد زخمی بھی ہوئۓ ہیں۔
News ID 1856051
آپ کا تبصرہ