مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ اور دیگر احزاب کا وفد جنیوا پہنچ گیا ہے جہاں وہ یمن کے بحران کو حل کرنے کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ سعودی عرب کی رکاوٹ کی وجہ سے یمنی وفد تاخیر سے جنیوا پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن پربلا وجہ جنگ مسلط کرنے کے بعد سعودی عرب کا غیر اسلامی، غیر انسانی اور غیر اخلاقی چہرہ عالم اسلام اور دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ سعودی عرب نے یمن میں تمام اسلامی ، انسانی اور اخلاقی حدوں کو توڑ دیا۔ اور یمن پر بہیمانہ اور بھیانک ہوائی بمباری میں غزہ میں اسرائيلی بمبری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے سعودی عرب نے درحقیقت یمن پر جنگ مسلط کرکرکے ابوسفیان، ابو جہل اور ابو لہب اور کفار قریش کا چہرہ سفید کردیا ہے اور ثابت کردیا ہے سرزمین وحی میں آج بھی کفار قریش موجود ہیں جو نبی رحمت (ص) کی رحمت سے محروم ہیں۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ اور دیگر احزاب کا وفد جنیوا پہنچ گیا ہے۔
News ID 1855888
آپ کا تبصرہ