مہر خبررساں ایجنسی نے البیان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقہ نجران کے قبائل نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو یمن میں سیاسی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمارے آباء و اجداد کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کو توڑدیا ہے نجران کے قبائل یام اور ولد عبداللہ نے ایک بیان میں یمنیوں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ نجران کے قبائل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے نجران کے قبائل کو اپنے بھائیوں کے ساتھ جنگ میں دھکیلنے کی ناکام سازش کی ہے۔ نجران کے قبائل کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کا حملہ یمن کے سیاسی معاملات میں مداخلت ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اور یمنی عوام کو اپنے دفاع کا بھر پور حق حاصل ہے قبائل کا کہنا ہے کہ ہم سلفی وہابیوں کے خلاف متحد ہیں۔
سعودی عرب کے علاقہ نجران کے قبائل نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو یمن میں سیاسی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمارے آباء و اجداد کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کو توڑدیا ہے نجران کے قبائل نے ایک بیان میں یمنیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1855857
آپ کا تبصرہ