مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے عراقی اور شامی آثارِقدیمہ اور عجائب گھروں کی تباہی اور لوٹ مار کے بعد انتہائی قیمتی نوادرات کو فیس بک پر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جن کی مالیت کم ازکم کروڑوں ڈالر ہےداعش دہشت گرد تنظیم ، ترکی کے ذریعہ عراق و شام کے نوادرات اور تیل کو فروخت کرتی ہے۔ ان قیمتی ترین اشیا میں سونے کی مورتیاں، 10 ہزار سال قدیم سکے اور عبرانی اور آرامی زبان میں لکھے مسودے شامل ہیں لیکن اب فیس بک نے شکایات کے بعد ان مخصوص پیجز کوبلاک کردیا ہے جب کہ داعش اس کی فروخت سے کم ازکم 10 کروڑ ڈالرکی رقم جمع کرسکتی ہے۔ بعض رپورٹ کے مطابق داعش سوشل میڈیا کے ذریعے قیمتی نوادرات فروخت کررہی ہے جو اس نے شام اور عراقی تسلط کے بعد اپنے قبضے میں لے رکھی ہیں اوران میں سے زیادہ ترنوادرات کا تعلق شام سے ہے جس میں قدیم تحریروں والی مٹی کی تختیاں بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ داعش کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ترکی، امریکہ، سعودی عرب، قطر اور اسرائیل کا تعاون شامل ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے عراقی اور شامی آثارِقدیمہ اور عجائب گھروں کی تباہی اور لوٹ مار کے بعد انتہائی قیمتی نوادرات کو فیس بک پر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جن کی مالیت کم ازکم کروڑوں ڈالر ہےداعش دہشت گرد تنظیم ، ترکی کے ذریعہ عراق و شام کے نوادرات اور تیل کو فروخت کرتی ہے۔
News ID 1855801
آپ کا تبصرہ