مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے ماسکو میں عالمی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے حامی ممالک کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے اپنی تباہی کے اسباب فراہم کئے ہیں اور سعودی عرب کا حشر وہی ہوگا جو عراق کے سابق صدرصدام معدوم کا ہوا تھا۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ اور بعض علاقئی عرب ممالک کہیں آشکارا اور کہیں پنہاں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں ، امریکہ اور بعض عرب ممالک میں شام اور یمن میں آشکارا القاعدہ اور النصرہ کی مدد کررہے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں وہ دہشت گردوں کی پنہانی حمایت کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں امریکہ کی متضاد پالیسی عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کا حملہ امریکی اور اسرائيلی مرضی کے مطابق ہوا ہے امریکہ سعودی عرب کے ذریعہ علاقہ کے ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے ۔ ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ آج شام کے انسانی المیہ کی ذمہ داری ان ممالک کی ہے جو شام میں دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہے ہیں۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ اور خطے میں اس کے حامیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظروہ چین ، ایران، روس اور ہندوستان کے دفاعی تعاون کی تجویز پیش کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ