10 اپریل، 2015، 10:16 PM

آیت اللہ سید احمد خاتمی

آل سعود جنگی مجرم ہیں/یمن میں سعودی عرب کی شکست یقینی

آل سعود جنگی مجرم ہیں/یمن میں سعودی عرب کی شکست یقینی

مہر نیوز/10 اپریل / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ امریکہ کے اشارے پر کیا ہے آل سعود یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ امریکہ کے اشارے پر کیا ہے آل سعود یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں ۔

خطیب جمعہ نے ایٹمی مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم ایرانی قوم اور ملک کے مفادات کی حفاظت کی پابند ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں مذاکراتی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے ۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی لشکر کشی امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لئے ہے اور سعودی عرب نے یمن سے پہلے لیبیا میں عدم استحکام پیدا کیا اور قذافی کے قتل میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے، مصر کے صدر مرسی کو جیل میں بھجوانے میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے، بحرین کے عوام کے جآئز اور منطقی مطالبات کو کچلنے میں سعودی عرب کا ہاتھ ، شام اور عراق میں سعودی عرب نے آشکارا مداخلت کا اعتراف کیا ہے، افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ سعودی عرب خود عرب ممالک اور اسلامی ممالک میں امریکہ کے اشارے پر عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور الزام ایران پر عآئد کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ایران کو بہانہ بنا کر خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور اسرائیل و امریکہ کے ہاتھ مضبوط بنا رہا ہے ۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ کی پیروری کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کے حکام مسلمانوں کی نظر سے گر گئے ہیں ۔ سعودی عرب کو مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہیے تھا لیکن وہ اس کے بجائے بڑے شیطان امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں سعودی عرب نے اسرائیل کی طرف ایک گولی بھی فائر نہیں کی اوریمن کے فراری و مستعفی صدر منصور ہادی کی حمایت  100 جہازوں سے یمن پر بمباری کررہا ہے اور سعودی عرب نے 14 دنوں میں 200 کے قریب یمن کے معصوم بچوں کو شہید کردیا ہے۔ جبکہ اس جنگ میں سیکڑوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے کیونکہ سعودی عرب کو پاکستان،افغانستان ، شام اور رعاق میں بھی شکست ہوئی ہے خطیب جمعہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ سعود عرب دہشت گرد گروہوں کی حمایت کررہا ہے۔

News ID 1853200

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha