31 جنوری، 2015، 1:58 PM

نواز شریف

پاکستانی وزیر اعظم کی دہشت گردوں کے خلاف کھوکھلی دھمکیاں

پاکستانی وزیر اعظم کی دہشت گردوں کے خلاف کھوکھلی دھمکیاں

مہر نیوز/31 جنوری/ 2015 ء : پاکستان کےوزیر اعظم نواز شریف طالبان دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف ٹھوس اور سنجیدہ عملی اقدام کرنے کے بجائے صرف کھوکھلی دھمکیوں پر اکتفا کررہے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہونے کے بجائے بلند ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےوزیر اعظم نواز شریف طالبان دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف ٹھوس اور سنجیدہ عملی اقدام کرنے کے بجائے صرف کھوکھلی دھمکیوں پر اکتفا کررہے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہونے کے بجائے بلند ہورہے ہیں۔انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کو جو چیلنج درپیش ہے اس کے لئے ایسی ہی اعلیٰ تربیتی فورس کی ضرورت ہے جو دہشت گردی کا خاتمہ کرسکے، عوام کی حفاظت اور امن وامان ہماری پہلی ترجیح ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمیں ہر حال میں جیتنی ہے کیونکہ یہ پوری قوم کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک جانب جہاں ہماری پاک فوج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے تو وہیں دوسری جانب نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جارہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری معاشی اور معاشرتی بقا کا معاملہ ہے اور اس کے خلاف پوری قوم اور اداروں نے متفقہ فیصلہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزير اعظم کی دہشت گردوں کے خلاف دھمکیاں بڑی صاف ہیں لیکن جب تک دہشت گردوں کی فکر کا مقابلہ نہیں کیا جائے گا جب تک دہشت گردوں کے تربیتی ٹھکانوں اور ان کے حامیوں کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی جاتی تب تک طالبان کا مقابلہ کرنا بڑا مشکل کام ہے۔ پاکستانی وزير اعظم طالبان کا نام لیکر ان کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرنے سے عاجز اور قاصر ہیں تو وہ کیسے پاکستان سے طالبان کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبانی فکر کو فروغ دینے والے سلفی وہابی مدارس کے خلاف جب تک کارروائی نہیں کی جاتی تک تک طالبان دہشت گردوں کا مقابلہ صرف لفظوں اور باتوں تک محدود رہےگا۔

News ID 1849165

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha